لکھنؤ۔(نامہ نگار)بنتھرا علاقے میں واقع نگوا نالے میں نہانے گیا ایک لڑکا پانی میں ڈوب گیا۔پولیس نے غوطہ خوروں کو اس کی تلاش کیلئے لگایا ہے۔ اناؤ کے حسن گنج کے باشندے راج مستری بھیا لال راوت کا ۱۶سالہ بیٹا وکاس بنتھرا کے رام چورا گاؤں کے باشندے اپنے پھوپھا مہا بلی کے گھر ایک ہفتہ قبل آیا ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ بدھ کی دوپہر قریب ایک بجے وکاس کچھ لڑکوں کے ساتھ نگوا نالے میں نہانے کیلئے گیا تھا۔ نہاتے نہاتے وہ گہرے پانی میں چلاگیا اور ڈوبنے لگا۔
اس کے ساتھ موجود دیگر لڑکوںنے اس کو بچانے کی کوشش کی۔ لیکن ناکام رہے وکاس کو ڈوبتادیکھ کر ان لوگوں نے مدد کیلئے شور مچادیا۔ شور سنتے ہی آس پاس کے لوگ مدد کیلئے جمع ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر بنتھرا پولیس بھی پہنچ گئی ۔پولیس نے مقامی غوطہ خوروں کو وکاس کی تلاش میں لگایا دیر شام تک وکاس کی لاش غوطہ خوروں نے برآمد کرلیا۔ تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ وکاس درجہ ۸کا طالب علم تھا۔