لکھنؤ: نگوہاں علاقہ میں قبضے کو لیکر دوفریقوں میں جم کر مارپیٹ ہوئی جس میں ایک عورت سمیت چار افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں بھرتی کردیا گیا نگوہاں کے کربلیاگائوں کے رہنے والے بندرا پرساداور رام نرائن کے درمیان گائوں کی کچھ اراضی کو لیکر اختلاف چل رہا تھادونوںفریق زمین کو اپنی ملکیت بتاتے ہیںبتایاجاتا ہے کہ کل رام نرائن اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس زمین پر قبضہ کرنے پہنچا جب یہ بات بندرا کو معلوم ہوئی تو اس کے ساتھی بھی وہاں پہنچ گئے دیکھتے ہی دیکھتے دونوںفریقوں کے بیچ کہاسنی شروع ہوگئی۔
اور پھر لاٹھی ڈنڈے بھی چلے مار پیٹ کے اس واقع میں دونوں فریقین کے انل ،پشپا،سنجے،کشور،راکیش،اور ہری شنکر زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لئے اسپتال میںبھر تی کرادیا گیاکسی بھی فریق نے ابھی پولیس میں رپورٹ درج نہیںکرائی۔