فائر برگیڈ نے پایا آگ پر قابو،لاکھوں کے سرجیکل آلات جل کر خاک
گورکھپور: میڈیکل کالج کے نہرو اسپتال میں پرانی ایمرجنسی کی اوپری منزل پر موجود سینٹرل اسٹور کے سرجیکل اسٹور میں شام تقریباً ۴ بجے آگ لگ گئی۔ اس واردات میں اسٹور میںرکھے لاکھوں روپئے کے سرجیکل آلات جل کر راکھ ہو گئے۔ فائر برگیڈ اہل کاروںکی کڑی مشقت کے بعد ڈھائی گھنٹے میں آگ پر قابو پایا جا سکا۔
آگ لگنے کے اسباب کا صحیح پتہ نہیں چل سکاہے۔ فی الحال شارٹ شرکٹ سے آگ لگنے کی بات کہی جا رہی ہے۔
دوپہر تقریباً ۳ بجے ریکارڈ روم کے ایک کلرک سولومن کو کچھ جلنے کی بو آئی۔جب وہ کمرے سے باہر نکلا تو سرجیکل وارڈ سے دھواں نکلتا دکھا۔جس پر اس نے شور مچایا تو افراتفری مچ گئی۔ فوراً سرجیکل اسٹور کے پاس موجود میٹرن اسٹور ، سینٹرل ڈرگ روم ،کٹ اسٹور ، ایس آئی سی کمرے میںموجود ڈاکٹر بی این شکلا سمیت تمام لوگ دوڑ کر اسپتال سے باہر نکل آئے ۔ ایس آئی سی نے آگ لگنے کی اطلاع فائر برگیڈکودی۔موقع پر پہنچے فائر برگیڈ اہلکاروںنے ڈھائی گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔لیکن تب تک لاکھوں روپئے کے سرجیکل آلات جل کر خاک ہو چکے تھے۔