بریلی (نامہ نگار) گاو¿ں کے قریب واقع نہر میں ڈوبنے سے ایک طالب علم کی موت ہو گئی ۔ پولیس نے طالب علم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے ۔ خبر کے مطابق حافظ گنج تھانہ علاقے کے گاو¿ں لاڑ پور عثمان پور کے باشندے نیم چندر کا ۱۴ سالہ بیٹا نکھل سرسوتی سشو مندر میں ساتویں جماعت کا طالب علم تھا۔ جمع کو اسکول سے واپس آنے کے بعد وہ مویشیوں کو لے کر جنگل میں چلا گیا۔ علاقے میں واقع نہر میں دیگر بچوں کے ساتھ وہ نہانے لگا نہاتے وقت اس کے اوپر مٹی کا تودہ گر گیا۔ بچوں نے اس واقعہ کی اطلاع گاو¿ں میں دی ۔
اطلاع ملنے کے بعد نکھل کا بڑا بھائی مقامی لوگوں کے ساتھ موقع پر پہنچا اور اس نے لوگوں کی مدد سے نکھل کو نہر سے باہر نکالا ۔ ضلع اسپتال لے جانے کے دوران راستے میںہی اسکی موت ہوگئی ۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔