لکھنؤ۔(نامہ نگار)نگرام علاقے میں بارہ بنکی سرحد کے پاس منگل کی صبح ایک شخص کی نیم برہنہ لاش پڑی ملی۔ ایس او نگرام
سنتوش تیواری نے بتایا کہ بارہ بنکی کے لونی کٹرا سرحد کے پاس چہراپور کے نزدیک شاردا نہر کے کنارے آج صبح لوگوں نے ایک لاش پڑی دیکھی۔لاش کے پاس سے بدبو آرہی تھی۔اطلاع پا کر موقع پر نگرام پولیس بھی پہنچ گئی۔لاش کے جسم پر صرف بنیان اور انڈر ویئر موجود تھی۔پولیس نے آس پاس کے لوگوں کی مددسے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن شناخت نہیں ہوسکی ۔
تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ایس او نے بتایاکہ لاش تین چار دن پرانی ہوچکی تھی۔اوراندیشہ ظاہر کیاجارہاہے کہ لاش کسی مزدور کی ہے۔