ممبئی (ایجنسی) فلم ساز مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ انہیں ابھی تک یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کی بیٹی عالیہ بھٹ گاتی بھی ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی حالیہ ریلیز فلم ہائی وے میں گانا گایا ہے ۔ یہ ان کی دوسری فلم ہے ۔مہیش ( ۶۵ ) نے یہاں ایک پروگرام میں کہا کہ یہ میرے لئے حیرت کی بات تھی ۔ مجھے پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ اتنا اچھا گاتی بھی ہے ۔ کب وہ اتنی ورسٹائل صلاحیت والی ہو گئی اور کب ماں سرسوتی کی مہربانی اس پر ہوئی ہمیں نہیں پتہ ۔ عالیہ بھٹ نے گزشتہ ۲۱فروری کو ریلیز فلم ہائی وے میں سوہا ساہا نغمے میں آواز دی ہے ۔عالیہ بھٹ کو امتیاز علی کی ہدایت میں اس فلم میں ان کی بہترین کارکردگی کے لئے کافی تعریفیں مل رہی ہیں ۔ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ اپنے والد کی ہدایت میں کام کرنا پسند کریں گی ، لیکن مہیش بھٹ کہتے ہیں کہ فی الحال ان کا فلم بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نہیں ہم اس طرح سے نہیں سوچتے ہیں ۔ ہم فلم بناتے ہیں اور ایسا نہیں ہے کہ ہم نے ساتھ کام نہیں کرنے کے بارے میں سوچ رکھا ہے ۔ یہ ان ( عالیہ بھٹ ) کی اپنی راہ ہے ، اگر ایسا کچھ ہوتا ہے ، تو ہم ساتھ کام کریں گے ورنہ ایسا کچھ ضروری بھی نہیں ہے ۔