لکھنؤ(نامہ نگار)نیتا جی سبھاش چندر بوس کی جینتی پرجمعہ کوریاستی کانگریس ہیڈ کوارٹر میں ایک تعزیتی جلسہ کااہتمام کرکے سبھاش چندر بوس کویادکیاگیا۔ ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتری کی موجودگی میں منعقد جلسہ میں پارٹی کے سینئرر ہنما شامل ہوئے۔
جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹرنرمل کھتری نے کہا کہ نیتاجی نے ملک کی آزادی کیلئے اپناس
ب کچھ قربان کردیا۔ نیتاجی نے آزاد ہند فوج کی تشکیل کرکے کویٹ انڈیااور تم مجھے خون دو میں تمھیں آزادی دوںگا جیسے نعروں سے ملک کوآزادی دلانے میں اہم کردارا دا کیا۔اس موقع پررام کرشن دویدی ستیہ دیو ترپاٹھی ، راجیش پتی ترپاٹھی،ہریش باجپئی ،رکن اسمبلی وویک کمار سنگھ ،آرادھنا مشرا، انوسوئیاشرما،سابق رکن اسمبلی شیام کشور شکلا،امیرحیدر سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔