ممبئی (وارتا)بالی ووڈ اداکارکھلاڑی کمار اکشے کمار اورہدایت کار نیرج پانڈے کی سپرہٹ جوری ایک بار پھر سلوراسکرین پر اسپیشل کرنے جارہی ہے ۔ نیرج پانڈے نے اکشے کمار کو لیکر ۲۰۱۳ میں اسپیشل ۲۶بنائی تھی جو سپرہٹ ثابت ہوئی تھی۔ نیرج پانڈے ایک بار پھر سے اکشے کمار کو لیکر فلم بنانے جارہے ہیں۔ نیرج پانڈے یہ فلم وکرم ملہوترا کے ساتھ ملکر بنائیں گے۔ اس فلم کیلئے اکشے کمار کا انتخاب کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ نیرج پانڈے کی یہ فلم ایک تھریلر فلم ہوگئی۔ اس فلم میں اکشے کمار کاکردارکافی اسپیشل ہوگا۔ اکشے کمار نے اس طرح کا کردارپہلے نہیں اداکیا ہے۔ نیرج پانڈے نے کہا کہ ہم ابھی فلم کی اسکرپٹ پر کام کررہے ہیں۔ ہم اس فلم کو آئندہ سال یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کرسکتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فلم کی شوٹن
گ اپریل ۔ مئی میں شروع ہوسکتی ہیں۔