نیشنل بلڈنگس کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹیڈ حکومت ہند کا ایک باوقار خود مختار ادارہ ہے اوریہ این بی سی سی کے نام سے مشہور ہے سرکاری عمارتوں وانفراسٹرکچر کی تعمر کے ساتھ ساتھیہ ادارہ دیگر تعمیری کام بھی انجام دیتاہے۔ اس کے دفاتر نئی دہلی کے علاوہ ملک کے دیگر کئی اہم شہروں میں ہیں ۔ اس وقت اس باوقار کارپوریشن کو تین سالہ ڈپلومہ کامیاب سول انجینئرس کی ضرورت ہے۔ جس کیلئے اس کی ویب سائٹ اور ۲۹ اگست تا ۴ ستمبر ۲۰۱۵ کے ایمپلائمنٹ نیوز کے صفحہ نمبر ۲ پر تفصیلی نوٹیفکیشن بھی شائع ہوا ہے ۔
آسامیوں کی تعداد : ۱۲آسامیاں ۔ او بی سی اورایس سی ایس ٹی کے لئے نشستیں مختص ہیں ملازمت کا گریڈ کیا ہوگا ۔ جونئر انجینئر (سول ) ابتدائی تنخواہ سہولتیں : تقریباً ۲۵ ہزار روپئے نیز جونئر انجینئر گریڈ کے مرکزی سرکاری ملازمین کو ملنے والی تمام سہولتیں ومراعات ۔
عمر کی حد : ۲۵ سال عمر کی حد میں او بی سی کو ۳ سال اورایس سی ایس ٹی کو ۵ سال کی رعایت دی جائے گی ۔
امتحان فیس : ۵۰۰ روپئے (ایس سی ایس ٹی اورمعذور امیدواروں کے لئے کوئی فیس نہیں ہے ) امتحان کی فیس ڈیبٹ کریڈٹ کارڈ یانٹ بینکنک سہولت کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے ۔ آن لائن درخواست فارم پر کرتے وقت درخواست فارم مکمل ہونے کے بعد اسکرین پر امید واروں کو فیس ادا کرنے کی ہدایت دی جائے گی ۔ فیس ادا ہونے کے بعد امید واروں کو ایس ایم ایس یا ای میل کے ذریعے درخواست منظور کئے جانے کی اطلاع دی جائے گی ۔
بھرتی کا طریقہ¿ کار :بھرتی کا طریقہ¿ کار آنے والی درخواستوں کی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے این بی سی سی کا منیجمنٹ طے کرے گا ۔ بھرتی تحریری امتحان وانٹرویو یا محض انٹرویو یا انٹریوگروپس ڈسکشن کے ذریعے ہوگی اس ضمن میں مینجمنٹ کا فیصلہ فائنل ہوگا ۔ شارٹ لسٹ کئے ہوئے امید واروں کی نام کی فہرست این بی سی سی بی سی سی کی ویب سائٹ پر کریئر کالم میںشائع کی جائے گی اور امید واروں کو بھی ذاتی طورپر ای میل کے ذریعے اس کی اطلاع دی جائے گی ۔امیدوار ، انٹرویو اورگروپ ڈسکشن کے لئے ہندی یا انگریزی ، کسی ایک زبان کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔ درخواست صرف اورصرف آن لائن ہی دی جاسکتی ہے ۔ ایم بی سی سی کارپوریشن کی ویب سائٹ www.nbccindia.gov .inپرجائیں ۔
٭ اب تازہ نوٹیفکیشن کا مطالع کریں اوراگر آپ ۳ سالہ ڈپلوماان انجینئر نگ کامیاب ہیں تو آن لائن درخواست فارم پر کریں ۔ عمر اوردیگر شرائط بھی غور سے دیکھے ۔آن لائن فارم پر کرنے سے پہلے امید وار اپنا پاسپورٹ سائز فوٹو اوردستخط اسکین کراکے رکھیں ۔ اسے جی پی جی فارمیٹ میں اس طرح اسکین کرائیں کہ فوٹو کی فائل ۵۰۰ کے بی سے کم اوردستخط کی فائل ۲۰۰ کے بی سے کم ہو ۔ آن لائن درخواست فارم پر کرنے کے بعد اس کا پرنٹ آو¿ٹ لیں درخواست فارم کا پرنٹ آو¿ٹ اور (۱) پیدائش تاریخ کے ثبوت کیلئے دسویں میٹرک کا پاسنگ سرٹیفکیٹ (۲)ڈپلوما کے تمام سمسٹر کی مارکشیٹ کی نقول (۳) ذات کا سرٹی فکیٹ (اوبی سی اور ایس سی ایس ٹی امیدواروں کیلئے ) (۴) معذوری کا سرٹیفکیٹ (معذوروں کیلئے ) درج ذیل پتہ پر سادہ ڈاک ٹکٹ پر روانہ کریں ۔ایکزیکٹیو ڈائرکٹر ، این بی بی سی ، (ایچ آر ایم ) لمیٹیڈ ، این بی سی سی بھون لودھی روڈ ، نئی دہلی ۱۱۰۰۰۳لفافہ پر جلی حروف میں اشتہار نمبر ۲۰۱۵ ۱۳ درخواست برائے جونیئر انجینئر (سول)ضرورتحریر کریں۔ آن لائن درخواست فارم پر کرنے کی آخری تاریخ ۲۹ستمبر ۲۰۱۵ ہے آپ کی درخواست مع سرٹیفکیٹ کارپوریشن کے دفتر میں سادہ ڈاک سے پہنچنے کی آخری تاریخ: ۹ اکتوبر ۲۰۱۵ ہے ۔