بارسلونا ۔بارسلونا نے چمپئن لیگ فٹ بال میں ریال میڈرڈ کے خلاف ہفتہ کو ہونے والے مقابلے سے پہلے نیمار، لیونل میسی اور سیڈرو رامریج کے گولوں کے دم پر اجاکس کو
شکست دی۔ نیمار نے گروپ ایف کے مقابلے میں پہلا گول کیا جبکہ 14 منٹ بعد میسی نے دوسرا گول اسے مارا۔دوسرے ہاف میں کوچ لیوس اینرک نے نیمار، میسی اور ادریس انیستا کو باہر رکھا تاکہ ہفتہ کے میچ کے لئے وہ تازہ رہیں۔ اس سیشن میں میسی اور نیمار اپنی ٹیم کے کل 28 گولوں میں سے 19 کر چکے ہیں۔وہیںبائرن نے چمپئن لیگ کے یک طرفہ مقابلے میں روما کو شکست دی۔ کل آٹھ گروپ میچوں میں ریکارڈ 44 گول ہوئے۔ باٹے بورسوو کو 7۔0 سے شکست دی۔وہیں چیلسی نے ماربور کو 6۔0 سے شکست دی۔بارسلونا ، پیرس سینٹ جرمین، شالکے اور پورٹو نے بھی اپنے اپنے میچ جیتے جبکہ مانچسٹر سٹی نے ماسکو سے 2۔2 سے ڈرا کھیلا۔دوسری جانب انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی روس کے خلاف چمپئن لیگ کے گروپ ای کے میچ میں تجربہ کار کھلاڑی فرنک لیمپارڑ کے بغیر میدان میں اترے گی۔فرنک لیپمارڑ ہفتے کو ٹوٹنہم کے خلاف میچ میں زخمی ہوگئے تھے اس میچ میں مانچسٹر سٹی نے 4-1سے کامیابی حاصل کی تھی۔وہیںارجنٹینا میں فٹ بال ٹورنامنٹ میں فسادات کے باعث دو افراد جاں بحق جبکہ 8زخمی ہوگئے۔شہر روسائرو کی دو ٹیموں کے درمیان میچ کے بعد دونوں جانب کے مداحوں میں جھگڑا ہوا۔اور 39سالہ شخص کو گولی مار دی گئی جبکہ 22سالہ نوجوان کو چھریوں کے وار سے قتل کر دیا گیا۔