ویلنگٹن۔عالمی کپ کے سیمی فائنل میں چھ بار پہنچنے کے باوجود اس سے آگے بڑھنے میں ناکام رہی نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان بریڈن میکلم کا خیال ہے کہ ٹیم اس بار چمپئن بننے میں ضرور کامیاب ثابت ہوگی۔آسٹریلیاکے ساتھ عالمی کپ کی شریک کنوینر نیوزی لینڈ کپتان نے کہاایک ٹیم کی شکل میں ہمیں ابھی بہت آگے جانا ہے لیکن گزشتہ کچھ مہینوں میں ہم نے کافی ترقی کی ہے اور ہم عالمی کپ کا خطاب جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔ میکلم نے کہا گزشتہ سال جنوبی افریقہ سے ملی ہار سے کچھ سیکھنے کو ملا جس کے بعد ہم نے متحدہ عرب امارات۔ سری لنکا اور پاکستان کو دھو ڈالا۔
ہماری ٹیم پورے اعتماد میں چکی اور پچھلی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے ہمارے پاس عالمی کپ جیتنے کی پوری امکانات ہیں۔نیوزی لینڈ میں عالمی کپ منعقد کو لے کر پوچھے جانے پر میکلم نے کہا کھلاڑی مضبوط ہے اور 1992 میں ہوئے ورلڈ کپ میں بھی ٹیم نے بہترین مظاہرہ کیا تھا جس سے ہم نے بہت کچھ سیکھا۔وہیںدوسری جانب کرائسٹچرچ اور میلبورن میں 12 فروری کو ہونے والے عالمی کپ کرکٹ کی افتتاحی تقریب کے شاندار انعقاد کی تیاری چل رہی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کرائسٹچرچ میں ہونے والے پروگرام میںملک کے کئی جانے مانے والے فنکاروں پریزنٹیشن دیں گے اور اس دوران سر رچرڈ ہیڈلی، اسٹیفن فلیمنگ اور نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن میکلم موجود ہوں گے۔ افتتاحی تقریب کو دنیا بھر میں ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔