ویلنگٹن۔آل رائونڈرڈیرین سیمی نے آج کہا کہ نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرنا مائیک ٹائیسن سے بھڑنے کے برابر ہے لیکن کہا کہ ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں اسے شکست دے کر باہر کرے گی۔سیمی نے ماضی کے صفحات الٹتے ہوئے 1990 میں ٹوکیو میں ہوئے ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلے کی مثال دی جب بسٹر ڈگلس نے ٹائیسن کو شکست دے کر الٹ پھیر کر دیا تھا۔انہوں نے کہامجھے یاد ہے کہ ڈگلس نے مائک ٹائیسن کو ہرا دیا تھا۔ ہفتہ کو کوارٹر فائنل میچ بھی ایسا ہی ہے۔انہوں نے کہامیں نے آج اپنے کھلاڑیوں کو پریکٹس کرتے دیکھا۔ انہیں پتہ ہے کہ کیا داؤ پر لگا ہے اور ہم اپنی پوری طاقت لگا کر مائیک ٹائیسن کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔سیمی نے یہ بھی کہا کہ انہیں کوئی شک نہیں ہے کہ جارحانہ بلے باز کرس گیل چوٹ سے ابرکر یہ میچ کھیلے گا۔انہوں نے کہاکرس کوارٹر فائنل میں ضرور کھیلے گا۔ وہ ہم سے زیادہ حوصلہ افزائی ہے۔وہیںویسٹ انڈیز کرک
ٹ ٹیم کے سابق کپتان برائن لارا نے پیش گوئی کہ ہے کہ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل ہو سکتا ہے۔ برائن لارا نے ایک اور پیش گوئی بھی کی کہ پاکستان ٹیم کی ورلڈ کپ میں کوارٹر فائنل سے آگے رسائی مشکل ہے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے کوالیفائی کرنے کی امید کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر نے سری لنکا کے بیٹسمین تلک رتنے دلشان سے اگلے سیزن کے دو مرحلوں کے لیے معاہدے پر دستخط کر لیے۔ تلک رتنے دلشان ڈربی شائر میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کی جگہ لیں گے، دلشان رواں برس جون میں ڈربی جائیں گے اور اگست میں ان کی واپسی ہو گی۔ ڈربی شائر کے ڈائریکٹر ایلچ کا کہنا ہے کہ دلشان میچ ونر کھلاڑی ہیں اور ہمارے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے، ان کا ریکارڑ اور تجربہ ہی کلب کے لیے بہت فائدہ مند ہو گا، دلشان نے گزشتہ سال انگلش کاؤنٹی سرے کی نمائندگی کی تھی، دلشان کا کہنا ہے کہ ڈربی مشہور کلب ہے اور ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں ان کی مدد کے لیے پرعزم ہوں۔