دبئی۔پاکستان کی ٹیم دبئی ٹسٹ کی پہلی اننگ میںنیوزی لینڈ کی جانب سے بنائے گئے 403 رنز کے جواب میں تیسرے روز یونس خان اور اظہر علی کی شاندار اور ذمہ دارانہ اننگ کی بدولت شروعاتی جھٹکوں کے سنبھل گئی۔اور اس نے اپنے سلامی بلے بازوں کے جلد آئوٹ ہونے کے بعد اپنی اننگ اور ٹیم کو سنبھال لیاہے۔تادم تحریرپاکستانی ٹیم نے چار وکٹ کے نقصان پردوسوپانچ رن بنالئے تھے۔یونس خان بہتررن بناکرآئوٹ ہوئے۔کیریزپراظہر علی جمے ہوئے تھے۔ اس سے قبل دبئی کے انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوپاکستانی ٹیم کے ابتدائی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ پیش کر سکے، شان مسعود 13 اور توفیق عمر 16 رنز بنا کر آ ؤٹ ہوئے۔واضح رہے کہ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں 248 رنز سے شکست دی تھی جس کے ساتھ قومی ٹیم کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔وہیں دوسری جانب ٹیم نے دیار غیر میں پاک
ستان کے خلاف 30 برس بعد 400 سے زائد رنز اسکور کرلیے، آ خری مرتبہ اس نے یہ کارنامہ1984 کے کراچی ٹیسٹ میں انجام دیا تھا،اس دوران کیویز تین مرتبہ ہندوستان جبکہ 4، 4 بار سری لنکا اوربنگلہ دیش میں ایک ٹیسٹ اننگز میں 400 پلس رنز بنا چکے۔دبئی میں جاری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے مجموعی طور پر 156 اوورز کا سامنا کیا، یہ رواں برس چوتھا موقع ہے جب اس نے کسی ایک ٹیسٹ اننگز میں 150سے زائد اوورز بیٹنگ کی،اس سے قبل ایک برس میں سب سے زیادہ 150پلس اوورز اس نے 1972 کی5 اننگز میں کھیلے تھے۔ 30 برس بعد نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف کسی ایک اوے ٹیسٹ اننگز میں چار 50 پلس پارٹنرشپس کیں۔ آ خری مرتبہ ایسا کراچی میں 1984 میں ہی ہوا تھا۔24 برس بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کیخلاف کسی اوے ٹیسٹ اننگز میں ساتویں وکٹ کیلئے بڑی شراکت ہوئی،اس بار بریڈلی جان واٹلنگ اور مارک کریگ نے 68 رنز جوڑے، مجموعی طور پر یہ اس فہرست میں چوتھی بڑی پارٹنر شپ ہے۔ ایش سودھی کے پاس دسویں یا گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے تین ففٹی پلس اسکور بنانے والے دنیا کے پہلے پلیئر کااعزاز پانے کا سنہری موقع تھا مگر جب وہ 32 رنز پرپہنچے تو باقی ٹیم آ ؤٹ ہوچکی تھی۔وہیں دوسری جانب نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر،بیٹسمین بریڈ واٹلنگ کا کہنا ہے کہ دبئی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ابتدا میں دو وکٹ گنوانے کے بعد ہم نے بڑا ٹوٹل بناکر پاکستان کو دبائومیں رکھا ہے۔تیسرے دن کا کھیل ہمارے لئے اہم ہوگا۔اس مرحلے پر ہمیں میچ بنانا ہوگا۔اور اس کی سمت کا تعین کرنا ہوگا۔مارک کریگ نے دوسرے دن بہت اچھی بیٹنگ کی۔وکٹ کو دیکھتے ہوئے ہم نے 400 رنز کا مناسب اسکور بنایا ہے۔
منگل کو دبئی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دو وکٹ حاصل کرنے کے بعد ہم اچھی پوزیشن میں ہیں۔میں نے39رنز کی اننگز کے دوران اپنا نیچرل گیم کھیلا ہے۔واٹلنگ نے کہا کہ اسپنرز مشکلات پیدا کررہے تھے اس لئے بیٹنگ کے لئے ماحول ساز گار نہیں تھا۔ہمارے ٹیل انڈرز نے130رنز بنائے جو میچ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اگلے تین دن میں میچ کو جیتنے کے لئے ہمیں سخت محنت درکار ہوگی۔