لاہور: ایک پاکستانی سائنسدان نے دعویٰ کیا ہے کہ نیوٹن کا کشش ثقل کا قانون مکمل طور پر جعلی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایک مقامی اخبار میں انجینئر فرید اختر نامی پاکستانی سائنسدان کا اشتہار شائع ہوا ہے
جس میں موصوف نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ سائنسدان نیوٹن کا قانون کشش ثقل اور حال ہی میں دریافت ہونے والی کشش ثقل کی لہروں کی دریافت مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے۔
موصوف کہتے ہیں کہ اپنے دعوے کو ثابت کرنا ان کیلئے کچھ مشکل نہیں اور صرف ان کے ایک لیکچر کی مار ہے۔ (انجینئر) فرید اختر نے اپنے اشتہار میں لکھا ہے کہ نیوٹن کا لا آف گریوٹی اور حال ہی میں ہونے والی کشش ثقل کی لہروں پر تحقیق مکمل طور پر غلط ہے کیونکہ زمین کی گریوٹی ہوتی ہی نہیں ہے۔
موصوف کا کہنا ہے کہ حقائق کچھ اور ہیں جنھیں صرف ایک لیکچر سے ثابت کیا جا سکتا ہے۔