دبئی: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ جب تک مغربی ممالک معاہدے پر قائم رہیں گے تب تک ہمارا ملک بھی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔
مسٹر حسن روحانی نے نیوکلیائی سمجھو تے کو سفارت کاری کے تاریخ میں منفرد حصولیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عہد پر قائم رہے گا۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اقوام متحدہ جوہری کے نگراں ادارے کے سربراہ یوکیا امانو کے ساتھ مسٹر روحانی کی میٹنگ کے حوالے سے کہا کہ ایران جوہری معاہدے پر عمل کرنے کے لئے مصروف عمل ہے بشرطیکہ کے دوسرے فریق بھی اس پر عمل کرے ۔
مسٹر امانو ایران کے جوہری پروگرام میں کمی کی انکوائری اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کل یہاں پہنچے کہ وہ جوہری مواد کا استعمال صرف پرامن مقاصد کے لئے کے لئے کر رہا ہے ۔ تاہم ایران نے کہا کہ مسٹر امانو کا سفر رسمی ہے اور وہ کسی بھی جوہری مقام کا دورہ نہیں کریں گے ۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے اس اعلان کے بعد کہ ایران نے نیوکلیائی معاہدے کے مطابق اپنے جوہری پروگراموں میں کمی کر لی ہے ، اس کے بعد یورپی یونین اور امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد اقتصادی اور مالی پابندیوں کو ہٹانے کاعمل شروع ہو گیا ہے ۔