ایک سال پہلے بھی ایک عمارت میں گیس لیک ہونے کے نتیجے میں دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے تھے
امریکی شہر نیویارک میں گیس کے دھماکے میں دو عمارتوں کے منہدم ہونے کےنتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
جمعرات کو شام کے قریب گیس دھماکے کے نتیجے میں چار عمارتوں میں لگنے والی آگ کو بجھانے میں ایک سو کے قریب فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔
شہر کے میئر بل ڈی بلاسیو کے مطابق ابھی تک اس واقعے میں کسی شخص کے لاپتہ ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم صورتحال غیر واضح ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے سے پہلے عمارتوں میں گیس سے چلنے والے آلات کی ج
انچ پڑتال کی جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے دھماکے نے ایک عمارت کو لپیٹ میں لے لیا اور دیکھتے ہی دیکھتے قریبی تین مزید عمارتیں اس کی زد میں آ گئیں۔
یہ عمارتیں نیویارک یونیورسٹی اور واشنگٹن سکوائر پارک کے قریب ایسٹ سینوتھ سٹریٹ پر واقع تھیں۔
ایک عینی شاہد بن میکنون نے روئٹرز نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’وہ کیفے میں کافی پی رہے تھے کہ اس دوران انھوں نے گلی کی دوسری جانب ایک دھماکے کی آواز سنی، دھماکے کی شدت اتنی تھی کہ کیفے کا دروازہ خود سے کھل گیا، کیفے کے باہر میں نے کئی افراد کو سوشی ریستوران سے زخمی حالت میں نکلتے ہوئے دیکھا۔‘
نیویارک میں ایک سال پہلے بھی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور 50 کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔