لکھنؤ(نامہ نگار)سائبر سیل کی ٹیم نے نیٹ بینکنگ کے ذریعہ جعلسازی کرنے والے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پکڑے گئے جعلسازوں کے قبضے سے موبائل فون، لیپ ٹاپ، پرنٹر، مانیٹر اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔
غازی پور کے دیوری کلا میں رہنے والے ویریندر کمار یادو نے سائبر سیل میں ان کے کھاتے سے آن لائن بینکنگ کے ذریعہ خریداری کئے جانے کی شکایت درج کرائی تھی۔ ویریندر کی طرح دیگر کئی لوگوں کی جانب سے آن لائن بینکنگ کے ذریعہ ٹھگی کئے جانے کی شکایتیں مسلسل موصول ہورہی تھیں۔ انچارج سرویلانس سیل انوراگ مشر نے بتایا کہ جعلسازوں کی گرفتاری کیلئے سائبر سیل اور سرویلانس سیل کی مشترکہ ٹیم لگی ہوئی تھی۔ اسی دوران آن لائن بینکنگ کے ذریعہ ٹھگی کرنے والے جعلسازوں کے حضرت گنج میں موجود ہونے کی اطلاع ملی۔ اس بنیاد پر چھاپہ مار کر ایس بی آئی مین برانچ کے نزدیک سے شوبھت سنگھ ساکن سلطانپور اور توصیف احمد عرف راہل ساکن ہردوئی کو گرفتار کیا گیا۔تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے پانچ موبائل فون برآمد ہوئے۔ وہیں جعلسازوں کی نشاندہی پر لیپ ٹاپ، رنگین پرنٹر، ایل ایل ڈی مانیٹر اور ڈاٹا کارڈ برآمد کئے گئے۔
پوچھ گچھ کے دوران شوبھت نے جعلسازی کے کھیل میں شامل س
نتوش عرف ونود ساکن بہار کے بارے میں اطلاع دی۔ شوبھت نے بتایا کہ وہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر اے ٹی ایم بوتھ پر کھڑے ہو کر وہاں آنے والوں پر نظر رکھتا تھا۔ اے ٹی ایم بوتھ میں داخل ہونے والے شخص کے اے ٹی ایم کارڈ کا نمبر اور پن نمبر کو دماغ میں نوٹ کر لیتا تھا اس کے بعد آن لائن بینکنگ کے ذریعہ اس اے ٹی ایم کارڈ یافتہ کے کھاتے سے آن لائن بکنگ خریداری کی جاتی تھی۔ انچارج سرویلانس سیل انوراگ نے بتایا کہ شوبھت سنگھ نے بی اے سال دوم تک تعلیم حاصل کی ہے جبکہ توصیف ہائی اسکول پاس ہے۔ان کے مطابق کم تعلیم حاصل ہونے کے باوجود یہ لوگ کمپیوٹر کی اچھی معلومات رکھتے ہیں اور اسی کا فائدہ اٹھا کر جعلسازی کو طویل عرصے سے انجام دے رہے تھے۔
جعلسازی کا شکار ہوچکے لوگ
٭ویریندر کمار یادساکن دیوکلی غازی پور کے پی این بی کھاتے سے ۴۸۶۰۴روپئے کی آن لائن خریداری کی گئی۔٭رگھوویر پرساد بھارتی ساکن عالم نگر اسٹیشن تالکٹورہ کے ایس بی آئی کھاتے سے ۶۳۲۵ روپئے کی آن لائن خریداری کی گئی٭اندیور پرساد تیواری ساکن راجہ جی پورم کے ایس بی آئی کھاتے سے ۳۲۲۲روپئے کی آن لائن خریداری کی گئی٭امیش رام ساکن گیارہویں واہنی پی اے سی سیتاپور کے ایس بی آئی کھاتے سے ۱۳۳۷۵روپئے کی آن لائن خریداری کی گئی٭راجیش کمار گپتا ساکن تروینی نگر اول کے بی او آئی کھاتے سے ۳۱۹۰۰کی آن لائن خریداری کی گئی٭روہن شریواستو ساکن سپنا کالونی راجہ جی پورم کے ایس بی آئی کھاتے سے ۱۰۰۰۰روپئے کی آن لائن خریداری کی گئی۔