ڈولپا۔ ڈانگ، 20 نومبر: نیپال میں انتخابات کے دوران کل ملک کے مختلف حصوں میں بم دھماکے ہوئے اور بم پائے گئے۔ رولپا کے گھارتی گاؤں میں پولنگ سینٹر کے نزدیک ایک بم پھٹا جس میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ اسی طرح ڈانگ میں فوج کے انسداد بم دستہ نے ہائر سیکنڈری اسکول کے بوتھ نمبر 2 کے پولنگ سینٹر سے دو بموں کو ناکارہ بنایا۔ پولنگ بوتھ نمبر 3 میں بھی ایک بم پایا گیا جسے بعد میں فوج کے ہاتھوں ناکارہ بنادیا گیا۔ ڈانگ کے ٹھیک پور وی ڈی سی کے مکنڈانڈا پولنگ سینٹڑ کے نزدیک پولنگ بوتھ ۔3 میں بھی بم پایا گیا۔ پنچ تھار کے سینیئر سیکنڈری اسکولمیں واقع پولنگ سینٹر کے نزدیک دھماکہ ہوا۔الیکٹورل افسر گووند کافلے نے کہا کہ دھماکے سے پولنگ پر کوئی اثر نہیں پڑا۔