نئی دہلی، 15 مئی (یو این آئی) نیپال میں آج ایک مرتبہ پھرزلزلے کے درمیانی درجے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں بتایا کہ صبح سات بج کر 13 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت ریکٹرا سکیل پر5.0 رہی ہے ۔ زلزلے کا مرکز27.8 ڈگری شمالی طول بلد اور 84 . 7 ڈگری مشرقی عرض بلد پر زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔
زلزلے سے کسی طرح کے جان مال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔