کٹھمنڈو: موسلادھار بارش کے بعد مغربی نیپال میں چٹانیں کھسکنے سے 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔ مرنے والوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے ۔ یہ اطلاع آج وزارت داخلہ نے دی ہے ۔
کٹھمنڈو سے 77 میل دور تفریحی مقام پوکھرا کے نزدیک واقع دو گا ¶ں میں زمین دھنسنے کے واقعات ہوئے ہیں جس میں کم از کم 22 مکانات تباہ ہوگئے ۔ حکومت کو اندیشہ ہے کہ اس سال کے اوائل میں آنے والے دو بھیانک زلزلوں کی وجہ سے موسم برسات میں چٹانیں کھسکنے کے واقعات کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ ان زلزلوں میں تقریباً 9 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے ۔