کٹھمنڈو، ۱۱فروری(یو این آئی) نیپالی کانگریس کے رہنما سشیل کمار کوئرالہ آج نیپال کے 37 ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے۔مسٹر کوئرالہ شہنشاہیت ختم ہونے کے بعد پیر کو ملک کے پانچویں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔ مسٹر کوئرالہ نیپالی کانگریس کے صدر ہیں اور انہیں 601 رکنی پارلیمنٹ میں 405 ووٹ ملے ۔نومبر میں ہوئے قومی اسمبلی کے انتخاب میں ان کی پارٹی کو سب سے زیادہ سیٹیں ملی تھیں۔ الیکشن میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملی۔ تقریباً تین ماہ کے سیاسی تعطل کے بعد انہیں دوسری سب سے بڑی پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف نیپال(یو ایم ایل) کے علاوہ دیگر چھوٹی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنی پڑی۔