میڈیا پلیئر کے بغیر آگے جائیںمیڈیا پلیئر کے لیے مددمیڈیا پلیئر سے باہر۔ واپس جانے کے لیے ’enter کا بٹن دبائیں اور جاری رکھنے کے لیے tab دبائیں۔
نیپال میں آنے والے زلزلے میں اقوامِ متحدہ نے متاثرہ افراد کی تعداد 80 لاکھ بتائی ہے جبکہ نیپال کے وزیراعظم نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔
نیپال میں زلزلے سے متاثرہ افراد نے تیسری رات بھی کھلے آسمان تلے گزاری جبکہ حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 4310 ہو چکی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے ابتدائی اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے سے نیپال کے 80 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ تقریباً 156 لاکھ افراد کوخوراک اور مدد کی ضرورت ہے۔ نیپال زلزلے سے متاثرہ افراد اور علاقے تصاویر میں
زلزلے کا پہلے سے خدشہ تھا
نیپال میں موجود بی بی سی کے نامہ نگار سریندرا پھویال کے مطابق وزارتِ داخلہ کے ترجمان لکشمی دھکل نے بتایا ہے کہ سنیچر کو آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار تین سو دس ہوچکی ہے جبکہ آٹھ ہزار افراد زخمی ہیں۔
اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ نیپال اور اس کے گردونواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
’بہت مشکل گھڑی ہے‘
زلزلے کے مرکز کے قریب واقع بیشتر دیہات میں تاحال امداد نہیں پہنچ سکی تاہم بین الاقوامی امداد دارالحکومت کھٹمنڈو پہنچنا شروع ہو چکی ہے۔
گوکھارا کے ضلعی حکام کے مطابق زلزلے سے 90 فیصد دیہی علاقہ متاثر ہوا ہے ۔
سوریا موہن نامی افسر نے خبر رساں ادارے اے پی کو بتایا کہ وہاں کے مکینوں کے پاس اب نہ چھت ہے اور نہ ہی مویشی۔ ان کے پاس خوراک کے حصول کا کویی ذریعہ نہیں بچا۔
انھوں نے بتایا کہ وہاں پہنچنا بہت مشکل ہے۔ بارش، لینڈسلائڈنگ اور تیز ہواؤوں کے باعث ہیلی کاپٹرز کا زمین پر اترنا ناممکن ہوجاتا ہے۔
زلزلے سے چین اور بھارت میں بھی درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امداد لے کر دو مزید سی ون تھرٹی طیارے کھٹمنڈو پہنچ گئے ہیں۔
اتوار کو نیپال میں چھ اعشاریہ سات کی شدت سے آنے والے آفٹر شاکس نے متاثرین کو مزید خوفزدہ کر دیا ہے
حکام کے مطابق ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں 200 سے زائد کوہ پیماؤں کو بچانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے پہلے ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں غیر ملکی کوہ پیماؤوں سمیت 17 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی جا چکی ہے۔