کٹھمانڈو: نیپال میں ضلع پرسا کے بیرگنج علاقے میں غیرمعینہ مدت کے کرفیو میں آج دوپہر ایک بجے تک دی جانے والی راحت کے دوران کسی طرح کے تشدد کی اطلاع نہیں ہے ۔ اس دوران صبح سے حالات معمول پر ہیں اور کسی طرح کا احتجاج نہیں ہوا ہے ۔بیرگنج کے متیری پل پر 40 دنوں سے دھرنے میں بیٹھے احتجاجیوں کو ہٹانے کے لئے پولیس نے پیر کے روز گولی باری کی جس میں ایک ہندوستانی شہری کی موت ہوگئی تھی ۔ اس کے بعد علاقائی انتظامیہ نے پیر کے روز دوپہر تین بجے سے غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو لگا دیا تھا۔کرفیو کے دوران بھی بڑی تعداد میں شہر میں سیکورٹی فورس کو تعینات کیا گیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ ہو۔