سری نگر ( یو این آئی) وادی کشمیر میں سردی کا قہر بدستور جاری ہے اور لوگوں کو یخ بستہ کردینے والی ہواؤں سے فی الحال کوئی راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے ۔لیہہ میں کم از کم درجہ حرارت ۱۴ء۷ ڈگری سیلسیئس منفی درج کیا گیا۔ وادی میں سردی کا عالم یہ ہے کہ درخت بھی برف کی چادر سے ڈھکے نظر آ رہے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ۲۴گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا اور کچھ علاقوں میں ہلکی بونداباندی ہو سکتی ہے ۔ برفباری سے سڑکوں پر پھسلن ہو چکی ہے جس سے لوگوں کو باہر نکلنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لوگوں نے انتظامیہ پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت دستاویزات میں برف صاف کئے جانے کا دعویٰ کر رہی ہے جبکہ زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔
محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ کل رات سرینگر کا درجہ حرارت صفر سے 16 ڈگری سیلسیس نیچے ریکارڈ کیا گیا ۔ وادی کے گلمرگ میں درجہ حرارت 11 ڈگری سیلسیئس منفی ریکارڈ کیا گیا۔ پہلگام کا درجہ حرارت صفر سے 7ء7 ڈگری سیلسیس کم ریکارڈ کیا گیا جبکہ کوکرناگ میں درجہ حرارت3ء6 ڈگری سیلسیئس منفی اور قاضی گنڈ میں
منفی 8ء3 ڈگری اور کپواڑہ میں منفی8ء0 ڈگری سیلسیئس درج کیا گیا۔