لکھنؤ، 23 مارچ (یو این آئی) شہروں کو اسمارٹ بنانے اور بجلی کی بچت کے لئے اترپردیش پاور کارپوریشن لمیٹیڈ اگلے ماہ سے گھریلو صارفین کو بہت کفایتی قیمت پر ایل ای ڈی بلب تقسیم کرے گی۔یہ اسکیم اگلے ماہ ارانسی میں شروع کی جائے گی اور اس کے بعد مئی میں الہ آباد میں لائی جائے گی۔سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا ہے کہ اسکیم کے تحت جب صارفین کے گھروں میں 200 یونٹ سے کم بجلی کی کھپت ہوتی ہے انہیں پانچ ایل ای دی بلب فراہم کرائے جائیں گے ۔سات واٹ والے ان بلٍٍبوں کی قیمت یوں تو 104 روپے ہے مگر صارفین کو یہ محض دس روپے کی ابتدائی قیمت میں دیئے جائیں گے اور باقی پیسے بل میں ہر ماہ جوڑ دیئے جائیں گے ۔اسی طرح جن گھروں میں 200 یونٹ سے زیادہ کھپت ہوتی ہے انہیں زیادہ سے زیادہ 10بلب مل سکتے ہیں اور قیمت اسی طرح وصول کی جائے گی۔اگلے ماہ وارانسی سے شروع کرنے کے بعد یہ اسکیم آہستہ آہستہ ریاست کے 19 دیگر شہروں میں بھی لے جائی جائے گی جس میں پوروانچل (مشرقی یوپی) کے چھ زون بھی شامل ہونگے ۔ایم ڈی مسٹر آر کے شرما نے بتایا ہے کہ یہ اعلی معیاری بل
ب مارکیٹ میں ملنے والے 700 روپے والے بلب سے بھی بہتر ہونگے اور اس کی روشنی ٍ14 واٹ کے سی ایف ایل بلب کے برابر ہوگی۔الہ آباد میں 50 تقسیم کے مراکز ہونگے جو بجلی گھروں اور عوامی مقامات پر ہونگے ۔ محکمہ نے ایسا نظام تیار کیا ہے جس سے کوئی بھی صارف دھوکہ بازی سے زیادہ بلب حاصل نہیں کرسکے گا۔مسٹر شرمانے بتایا کہ اس کے لئے ویب نیٹ ورک کے ذریعہ کنٹرول رکھا جائے گا جب کوئی شخص بلب خریدے گا تو اس کے کنکشن کے نمبر کے ساتھ اس کا اندراج ہوجائے گا اس طرح کوئی شخص دوسری جگہ سے کوٹے سے زیادہ بلب نہیں خرید پائے گا۔
ان بلٍبوں کی تین سال کی وارنٹی ہوگی ویسے یہ 10 سال تک چلیں گے مگر توانائی صرف سات واٹ خرچ ہوگی۔