وارانسی:اترپردیش میں وارانسی کے چوبے پور علاقے میں زہریلا کھانا کھانے سے بیمار تقریباً 100لوگوں میں سے بیشتر کوصحت میں بہتری کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی ۔
پولس نے آج بتایا کہ کل گورا اوپروار کی رہنے والی خاتون سنی دیوی کی آخری رسومات میں شامل لوگوں کو کھویا دیا گیا ،جسے کھانے کے بعد وہ بیمار پڑگئے تھے ۔انہیں اچانک الٹی دست ہونے لگے ۔اس کے بعد سبھی کو وارانسی کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایاگیا۔
پولس کے مطابق ،بیمار لوگوں کو کل کاشی ہندو یونیورسٹی(بی ایچ یو)کے ٹراما سینٹر ،پنڈت دین دیال اپادھیائے ریاستی اسپتال ،چولاپور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سمیت شہر کے مختلف پرائیویٹ اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔