وارانسی: اترپردیش میں وارانسی کے چیت گنج علاقے میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس نے آج یہاں بتایا ہے کہ نوین یادو (۵۲)ایک چھپائی کی پریس میں کام کرتا تھا۔کبیرا چیرا تراہہ کے پاس وہ کل رات ایک چائے خانہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ بیٹھا ہوا تھاتبھی موٹرسائیکل سوار تین بدمعاشوں نے اسے گولی مار دی اور موقع سے بھاگنے لگے ۔ نگینا کے ساتھیوں نے بدمعاشوں کا تعاقب کیا اور ان میں سے ایک مونویادو کو دبوچ لیا جبکہ باقی دو بدمعاش موقع سے بھاگنے میں کامیاب رہے ۔
پکڑے گئے لوگوں سے پولیس پوچھ تاچھ کر اس کے دو ساتھیوں کا پتہ لگانے میں مصروف ہے ۔حملہ کا سبب جائیداد کا جھگڑا بتایا جارہا ہے ۔ پولیس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔