نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے وارانسی میں سنتوں کی ناانصافی مخالفت مارچ کے دوران بھگدڑ، پتھرا اور آتش زنی کے واقعہ کو انتہائی بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے آج کہا کہ وہاں جلد ہی حالات معمول پر آ جائیں گے ۔مسٹر سنگھ نے بھارتیہ کسان یونین کی تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ گزشتہ پیر کی یہ واقعہ قانون اور نظام سے منسلک ہے ۔ ان کی کل اترپردیش کے سینئر حکام سے بات چیت ہوئی تھی اور امید ہے کہ وہاں کی صورت حال جلد معمول پر آ جائے گی۔دادری کے واقعہ کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر سنگھ نے کہا کہ ملک کے ہر شہری پر سماجی ہم آہنگی برقرار رکھنے کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی۔