لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ گورنر رام نائک سے آج وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے گورنر ہاؤس جاکر ملاقات کی۔ اس دوران وزیر اعلیٰ نے گورنر کو یقین دہانی دی کہ وارانسی میں وہاں کے باشندوں کی سہولیات کیلئے سیویج اور پینے کے پانی کے مسئلہ کو دور کرنے ک
ے ساتھ ساتھ اوور برج کا تعمیری کام کرایا جائے گا۔ اس موقع پر وارانسی کے میئر رام گوپال موہلے بھی موجود تھے ۔ رام نائک نے جذام کے متاثرین کی باز آبادکاری اور مسائل کے بارے میں معلومات حاصل کی۔ اس سلسلہ میںوزیر اعلیٰ نے بتایا کہ کارروائی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر یوم اترپردیش منائے جانے کے ساتھ چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی میرٹھ کے وائس چانسلر اور رجسٹرار تنازعہ پر بھی بات چیت ہوئی۔