وارانسی: اترپردیش میں وارانسی کے لنکا علاقے میں واقع بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو ) کے سر سندرلال اسپتال میں دھماکہ ہونے سے تقریباََ 18 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے ۔اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر او پی اپادھیائے نے بتایا کہ 12 لوگوں کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔ دھماکہ کے وقت اسپتال میں بڑی تعداد میں مریض اور ان کے تیماردار موجود تھے ۔انہوں نے بتایا کہ اوپی ڈی میں اے ئرکنڈیشنر کی پائپ لائنوں میں دھماکہ ہونے کی بات سامنے آرہی ہے ۔ دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اوپی ڈی کی دیوار اور چھت کے کچھ حصے گر گئے ۔ڈاکٹر اپادھیائے نے بتایا کہ دھماکہ کی وجوہات کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔