میلبورن۔ انگلینڈ کے تیز گیند بازی حملہ کے قیادت کرنے والے جیمز اینڈرسن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کا کل یہاں ہونے والے ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ میں آسٹریلیا کے جارحانہ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر کو چھینٹا کشی کا آغاز کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔آسٹریلوی کھلاڑیوں کے ساتھ اکثر الجھنے والے اینڈرسن سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچ میں وارنر اینڈ کمپنی کو نشانہ بنائیں گے۔ تادیبی معاملات کو لے کر وارنر کا ریکارڈ کافی خراب رہا ہے اور آئی سی سی پہلے ہی عالمی کپ کے دوران جارحانہ چھینٹا کشی سے نمٹنے کی وارننگ دے چکا ہے۔
اینڈرسن نے کہا کہ آسٹریلیا کی وارنر کو اکسانے کی کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔اس تیز گیند باز نے کہاماضی میں بھی اس کے وارنر خلاف کھیلنے کی وجہ سے ہمیں پتہ ہے کہ اسے کافی بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم اپنے کام پر توجہ دیں گے۔ ہم پوری اننگز کے دوران گیند کے ساتھ جارحانہ ہونے کی کوشش کریں گے اور وکٹ چٹکانے کی کوشش کریں گے۔اینڈرسن نے کہاہمارا بنیادی کام اسے آؤٹ کرنا ہے اور ہم اسی پر توجہ لگائیں گے۔اینڈرسن بھی تادیبی معاملات کو لے کر مشکلوں میں گھرے رہے ہیں اور گزشتہ سال ٹریٹبرج ٹسٹ کے دوران ہندوستان کے روندر جڈیجہ کے ساتھ ہوئے معاملے میں ان پر غلط طرز عمل کے سنگین الزامات لگے تھے اور وہ چار میچ کے ممکنہ پابندی سے بال بال بچے۔ گابا میں 2013 میں پہلے ایشز ٹسٹ میں اینڈرسن کے ساتھ کشیدگی بڑھنے پر آسٹریلیا کے کپتان مائیکل کلارک پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔ حال میں ہندوستان کے خلاف ٹسٹ اور سہ رخی سیریز کے دوران آئی سی سی نے بحث میں الجھنے کیلئے وارنر پر دو بار جرمانہ لگایا تھا۔ اس کے علاوہ انگلینڈ میں 2013 ایشز سیریز سے پہلے میزبان ٹیم کے بلے باز جو روٹ کو وارنر نے گھونسا جڑ دیا تھا جو سرخیاں بنیں تھی۔