جوڈیشیل مجسٹریٹ شردھا تیورای نے عدالت میں زیر التوا آلودگی کے مقدموں میں ملزمان کی حاضری کیلئے جاری سمن کی تعمیل کرائے جانے میں پولیس کے ذریعہ لاپروائی برتے جانے پر عدالت نے ڈی جی پی اور ایس ایس پی غازی آباد کو خط لکھا ہے۔عدالت کی جانب سے ریاست کے ڈی جی پی کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ عدالت میں سیکڑوں مقدمے زیر سماعت ہیں اور تمام مقدموں میں ملزم حاضر نہیں ہو رہے ہیں۔ کیونکہ عدالت کی جانب سے جاری سمن ، وارنٹ وغیرہ کی تعمیل نہیں کرائی جاتی ہے اور نہ ہی تعمیل کی رپورٹ واپس عدالت بھیجی جاتی ہے۔
عدالت کی جانب سے جاری خط میںکہا گیا ہے کہ ممکنہ ملزمان پر تعمیل کرائی جائے تاکہ مقدمات کا نمٹارہ ہو سکے۔