نئی دہلی 17 اکتوبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے آج پہلی مرتبہ تینوں فوجوں کے اعلی کمانڈروں سے وار روم میں ملاقات کی اور قومی سلامتی سے جڑے مختلف معاملات پر اپنی حکومت کا نظریہ پیش کیا۔ مسٹر مودی کے خطاب کے ساتھ ہی وزیر دفاع ارون جیٹلی، وزیر خ
ارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے بھی کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کیا۔ پاکستانی رینجرس کے سرحد پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور چین کی سرحد پر چینی فوجیوں کی دراندازی کے بعد پیدا ہوئی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔