ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے کہا ہے کہ سیف علی خان کا مشورہ ہے کہ میں چالیس سال کی ہو کر شادی کروں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوہا علی خان نے کہا کہ میری والدہ ہر روز مجھے کہتی ہیں کہ مجھے شادی کر لینی چاہیے اور اگر میں ان کے کہنے میں آئی تو آج میرے کم از کم بیس بچے ہوتے ۔
انہوں نے کہا کہ دوسری طرف میرا بھائی سیف علی خان ہے جو کہ مجھے چالیس سال کی عمر میں شادی کا مشورہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی ایک سنجیدہ ذمہ داری ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس بندھن کے حوالے سے بہت محتاط ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیف ایک خوش مزاج انسان ہے اور اکثر اوقات جب بھی میں اداس ہوتی ہوں وہ میرا موڈ بھی ٹھیک کردیتا ہے ۔