ممبئی۔بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا کہ ان کے والد مہیش بھٹ ابھی بھی ان پر کڑی نگرانی کرتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ اب وہ خود مختار ہیں اور اپنے فیصلے خودکر سکتی ہیں اس کے باوجود ان کے والد مہیش بھٹ ان پر کڑی نگرنی رکھتے ہیں۔اداکارہ نے کہاکہ جب وہ کسی فلم کی عکسبندی میں مشغول ہوتی ہیں تو روزانہ کی بنیاد پر اسے والد کے فون کال آتی ہیں وہ ان کا حال احوال جاننے کے بعد موسم اور ارد گرد کی بھی خبر لیتے ہیں ان کے خیال میں ان کے والد کو ان کا بہت زیادہ خیال ہے اس لئے وہ ان کی ہر سرگرمی پر نظر رکھتے ہیں اور وہ ان کے اس جذبے کی قدر کرتی ہیں۔ اداکارہ ان دنوں فلم ’’ہائی وے‘‘ کی عکسبندی میں مشغول ہیں جس کی عکسبندی 6 ممالک میں کی جائے گی فلم 21 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلم میں عالیہ بھٹ پہلی مرتبہ رندیپ ہوڈا کے ساتھ جلوہ گر ہورہی ہیں۔ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی مختلف خاندانی پس منظر سے تعلق رکھنے والے لڑکے اور لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ٹرک پر سوار ہوکر ہائے وے پر آنی الی مقبوضہ کشمیر سمیت بھارت کی 5 ریاستوں دہلی ہریانہ راجستھان پنجاب اور ہماچل پردیش کا سفر شروع کرتے ہیں اور اس دوران آنہیں خود کوجاننے و سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔فلم کا میوزک آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار و گلوکار اے آر رحمان نے ترتیب دیا ہے۔ 40کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والی یہ رومانٹک ڈرامہ فلم یو ٹی وی موشن پکچرزکے تحت رواں سال21فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ہدایتکار امتیاز علی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ روز جاری کیا جانے والا ’’ہائی وے‘‘ کا گانا ’’پٹاخہ گڈی ‘‘ فلم کی ہیروئن عالیہ بھٹ جو ’’ویرا‘‘ کا کردار ادا کررہی ہیں پر جچتاہے اور ارشاد کامل نے اس گانے کے بول عالیہ بھٹ کو مدنظر رکھ کر لکھے ہیں۔گانے کی ریلیز کے ساتھ ہی شائقین کی جانب سے ملنے والا رسپانس خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فلم کے تمام گانے بے حد سریلے سادہ اور دلوں کو چھو لینے والے ہیں مجھے یقین ہے کہ جب باقی گانے بھی ریلیز کیے جائیں گے تو تہلکہ مچا دیں گے۔ ادھر عالیہ بھٹ کا کہنا ہے ہائی وے میرے لیے صرف ایک فلم نہیں یہ میرے لیے یہ زندگی کا ایک سفر بھی ہے۔اس سے مجھے وہ تجربہ حاصل ہوا جو مجھے پہلے کبھی نہیں تھامیں نے آٹھارہ برس کی عمر میں کام کرنا شروع کردیا تھا اور کھبی یہ نہیں کہا کہ میں یہ نہیں کرسکتی مگر اس فلم سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ عالیہ بھٹ کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے ہر وہ دلچسپ چیزیں اور جگہیں دیکھنے کا موقع ملا جن کے دیکھنے کا میں نے کبھی سوچا یا اس کی خواہش بھی نہیں کی تھی۔سامبھر میں نمک فیکٹری بہت خوبصورت جگہ ہے اور میرے لیے یہاں کام کرانا ایک عجب تجربہ تھا۔ چیتن بھگت کی تحریر کردہ کہانی پر مبنی پر اس فلم کا میوزک شنکر مہادیوان،احسان نورانی اور لوئے منڈونسا نے ترتیب دیاہے جب کہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ارجن کپوراور امریتا سنگھ بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اس فلم کو اپریل میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گاجب کہ شوشان کھیتان کی ہدایتکاری میں بنائی جانے والی فلمساز کرن جوہر کی فلم ہیمپٹی شرما کی دلہنیا میں عالیہ بھٹ ورن دھاون کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔