لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ کاکوری علاقہ میں ایک طالبہ نے کیڑے مار دوا پی لی جس سے اس کی حالت بگڑنے لگی۔ کنبہ والے جب تک کچھ سمجھ پاتے اتنے میں اس کی حالت سنگین ہو گئی۔ کنبہ والوں نے اسے فوری ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ وہیں بخشی تالاب میں پُر اسرار طور پر ایک لڑکی کی موت ہو گئی۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ کاکوری کے دونا گاؤں کے رہنے والے گنیش کی بیٹی لکشمی (۱۷) ایک پرائیویٹ اسکول میں ۱۱ویں جماعت کی طالبہ تھی۔
دو شنبہ کی دوپہر میں لکشمی کو گنیش نے ڈانٹ دیا۔اس بات سے ناراض ہوکر لکشمی نے کیڑے مار دوا پی لی۔ جس سے اس کی حالت بگڑنے لگی۔ اہل خانہ نے اسے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران منگل کو اس کی موت ہو گئی۔ لکشمی اپنی ماں رانی ، بھائی رما کانت کے ساتھ رہتی تھی۔ دوسری جانب بخشی تالاب کے استی گاؤں کے رہنے والے بانکے لال کی بیٹی آیوشی (۱۴) ایک نجی اسکول میں نویں جماعت کی طالبہ تھی۔ اہل خانہ کے مطابق آیوشی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی اور اسے ٹراماسینٹر میںداخل کرایا گیا جہاں دوران علاج آیوشی نے دم توڑ دیا۔ آیوشی اپنی والدہ اوم کماری، تین بہنیں اور ایک بھائی کے ہمراہ رہتی تھی۔