دی ہیگ ۔ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگا جب فارورڈ نکن تھمیا دائیں پیر کے پٹھوں میں مسلسل کی وجہ سے آئندہ ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ۔ڈاکٹروں نے تھمیا کو چار ہفتوں کے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔انکی جگہ پر یوراج والمکی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ کچھ دن پہلے اسٹرائیکر رمندیپ سنگھ بھی ارجنٹینا کے خلاف ہندوستان کے پریکٹس میچ کے دوران شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد وہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ۔ہندوست
ان کے اہم کوچ ٹیری والش نے کہا یہ ہمارے لئے زبردست جھٹکا ہے ۔ نکن تھمیا ٹیم میں اہم کھلاڑی ہے اور اس کا نہیں کھیلنا ٹیم کے لئے بڑا جھٹکا ہے ۔رمندیپ اور نکن کے نہیں کھیلنے کی وجہ سے مجھے یقین ہے کہ یوراج اور للت اپادھیائے رمندیپ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں شامل ہونگے اسے خود کو ثابت کرنے کے لئے بڑے موقع کے طور پر لیں گے ۔ والمکی 31 مئی سے 15 جون تک ہونے والے عالمی کپ کے لئے ٹیم سے جڑنے کیلئے آج رات دی ہیگ روانہ ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں ۔والمکی نے کہایہ ٹیم کے لئے بڑا نقصان ہے کیونکہ ہمیں آئندہ ورلڈ کپ کے دوران رمندیپ اور نکن دونوں کی کمی محسوس ہوگی ۔میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا اور کوچ اور ٹیم کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کروں گا ۔انہوں نے کہا میں ریبوبینک ہاکی ورلڈ کپ سے قبل موسم اور کھیلنے کے حالات سے ہم آہنگی بٹھانے کے لئے گزشتہ ماہ یورپ کے دورے پر گئی ہندوستانی ٹیم کا حصہ تھا ۔یہ میرے لئے بڑا چیلنج نہیں ہونی چاہئے والمکی کو ان کے ماضی کی کارکردگی کی بدولت عالمی کپ کے لئے 33 کور ممکنہ کھلاڑیوں میں لیا گیا تھا اور اس لئے وہ یورپ کے دورے پر گئے تھے لیکن انہیں ورلڈ کپ کی آخری ٹیم میں جگہ نہیں ملی ۔