اسٹاک ہوم: پانی کو بچانے کے روایتی طریقوں سے راجستھان کے کئی گاو¶ں میں ہریالی لانے والے واٹر مین کے نام سے مشہور ہندوستان کے راجندر سنگھ کو بدھ کو یہاں پانی کے نوبل انعام سمجھے جانے والے پروقار‘ اسٹاک ہوم واٹر پرائز’ سے نوازا گیا ہے ۔سویڈن کے راجا کارل سولہویں گستاف تاریخی اسٹاک ہوم سٹی ہال میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں مسٹر سنگھ کو یہ ایوارڈ دیا گیا۔
اس انعام کے تحت ایک لاکھ 50ہزار ڈالر کے علاوہ ایک مخ صوص فن پار ہ دیا گیا۔ مسٹر سنگھ کو عالمی واٹر ویک کی سلور جوبلی کے موقع پر یہ انعام دیا گیا۔مسٹر سنگھ نے اس موقع پر کہاکہ یہ انعام ان لوگوں کے لئے عزت افزائی ہے جنہوں نے محنت کرکے ریگستان کو نخلستان میں تبدیل کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ اعزاز ملنے سے ان کی ذمہ دار بڑھ گئی ہے اور آئندہ بھی دنیا کو بہتر بنانے کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔
ان کی اس تقریر پر سٹی ہال میں کافی دیر تک تالیاں بجتی رہیں۔اسٹاک ہوم واٹر پرائز کمیٹی کے ججوں کا کہنا ہے کہ مسٹر سنگھ کے پانی کو محفوظ کرنے کے نظام سے سیلاب اور مٹی کے بنجرہونے کا خطرہ کم ہوا ہے جس سے جنگلاتی زندگی کو بھی فائدہ پہنچا ہے ۔ ان کا طریقہ کار سستا اور آسان ہے اور انہیں ہندوستان کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی اپنایا جارہا ہے ۔