ممبئی ۔ راجستھان رائلس نے آج آسٹریلیا کے اسٹار آل رائونڈ رشین واٹسن کو انڈین پریمیئر لیگ کیلئے اپنی ٹیم کا کپتان منتخب کیا ہے وہ ریٹائرمنٹ لے چکے راہل دراوڑ کی جگہ لیں گے جو اب ٹیم کے ساتھ صلاح کار کی شکل میں جڑیں گے۔رائلس نے آج اعلان کیا ہے کہ پچھلے سال کرکٹ کے سبھی فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے ہندوستانی سابق کپتان دراوڑکرکٹ حکمت عملی سے جڑے سبھی پہلوئوںمیں شامل رہیں گے ۔ ان میں ٹیم کے مینٹرکاکرداراداکرنا اورفرنچائیزی کی طرف سے نوجوان اورپروگراموںکا انعقاد کرنا شامل ہے۔ واٹسن نے اگلے آئی پی ایل سیشن کے لئے کپتان منتخب کئے جانے پرکہاکہ راجستھا رائلس کی قیادت کرنا میرے لئے عزت کی بات ہے۔ یہ ایک بے جوڑٹیم ہے جس نے مجھے ہمیشہ اچھے مواقع دئے انھوںنے کہا کہ ہم وطن شین وارن نے اورراہل دراوڑ جب کپتان تھے تب ان کا مجھ پر کافی یقین تھا۔ انھوںنے مجھے موقع دئے جس سے مجھے اپنے کرکٹ میں سدھارکرنے میںمدد ملی۔ امید ہیکہ فرنچائیزی نے جو مجھ میں یقین دیکھایا اس پر میں پورا اتروں گااور مجھے پورایقین ہے کہ اس سیشن میں ہم مداحوں کو اچھا نتیجہ دیں گے۔ واٹسن نے کہا کہ میرا ہدف مسلسل اپنا سب سے بہترین کرکٹ کھیلنا اورجیت کی لئے کوبرقراررکھنا ہوگا ہم سبھی ۲۰۰۸کی آئی پی ایل کامیابی کو دوہرانا چاہتے ہیں۔ پچھلے سال ہم اس کے کافی قریب پہنچ گئے تھے مجھے پورایقین ہے کہ ہم پھر سے ایسا کرسکتے ہیں وہیں واٹسن کو کپتان منتخب کئے جانے کے بعد دراوڑ نے ان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ میں شین واٹسن کو رائلس کا کپتان منتخب کئے جانے پر مبارکباددیتاہوں۔ وہ دنیا کے سب سے بہترین آل رائونڈروںمیں سے ایک ہیں اوروہ بہترین قیادت بھی کرتے ہیں۔