میلبورن ۔ 22 فروری (یو این این) اداکارہ ودیا بالن کو 2014ء انڈین فلم فیسٹیول میلبورن (آئی ایف ایف ایم) کا سفر نامزد کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قبل ازیں بالی ووڈ اداکارہ کینز فلم فیسٹیول کی جیوری ممبر بننے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے جبکہ حالیہ یوم جمہوریہ کے موقع پر انہیں ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز پدماشری سے بھی نوازا گیا۔ ودیا بالن 28 مارچ کو میلبورن میں
فیسٹیول کی تقریبات کے ضمن میں ایک افتتاحی پروگرام میں شرکت کرے گی۔