ودیشہ:مدھیہ پردیش ودیشہ میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی سہ روزہ میٹنگ شروع ہوگئی، جس میں آج وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی بھی شرکت متوقع ہے ۔جمعہ کے روز شروع ہوئی اس میٹنگ میں آر ایس ایس اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کئی سینئر عہدیدار شرکت کررہے ہیں۔ جن میں سنگھ کے ڈاکٹر کرشن گوپال، بی جے پی کے قومی نائب صدر اور ممبر پارلیمنٹ پربھات جھا ، پارٹی کے ریاستی صدر نند کمار سنگھ چوہان، تنظیم کے جنرل سکریٹری اروند مینن ، بی جے پی کے نائب صدر وجیش لوناوت، ممبر پارلیمنٹ آلوک سنجر، میگھراج جین، انوپ مشرا اور پارٹی کے لیڈر کرشن مراری موگھو کے قابل ذکر نام شامل ہیں۔
میٹنگ میں ریاستی حکومت کے کام کاج کے بارے میں تبادلہ خیال کئے جانے کی بھی اطلاع ہے ۔ سمجھا جارہا ہے کہ اس دوران سنگھ حکومت کا ایک برس کا رپورٹ کارڈ بھی تیار کررہا ہے ۔ذرائع کے مطابق سہ روزہ میٹنگ میں دوسرے دن آج وزیراعلی چوہان کی بھی شرکت متوقع ہے ۔