واشنگٹن: امریکہ کی ورجینیا ریاست میں براہ راست رپورٹنگ کے دوران ایک چینل کے دو صحافیوں کو گولی مارکر ہلاک کرنے والے مشتبہ حملہ آور کی آج ایک اسپتال میں موت ہوگئی۔فرینکلن کا¶نٹی شیرف نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ولیسٹر فلیناگن (41) کی شمالی ورجینیا کے اینووا فیئرفیکس اسپتال میں موت ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ حملہ آور غالباً ڈبلیو ڈی بی جی 7 چینل کا ہی سابق اور غیر مطمئن ملازم تھا۔ انہوں نے کہا کہ معاملے کی جانچ میں وقت لگ سکتا ہے ۔