ایک طبی تحقیق کے مطابق ورزش دل اور فالج کے مریضوں کے لیے دوا جتنی ہی موثر چیز ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ورزش جہاں دل کی بیماری کی ادویات جتنی ہی کارگر ثابت ہوئی وہیں فالج کے مریضوں پر اس کا کا اثر دوا سے زیادہ ہوتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ ان نتائج کی بنیاد پر ورزش کو مریضوں کے نسخے میں شامل کیا جانا چاہیے تاہم ماہرینِ طب کا کہنا ہے کہ مریضوں کو دوا کے استعمال کے ساتھ ساتھ ورزش بھی کرنی چاہیے اور ان میں سے صرف ایک کا استعمال صحیح نہیں۔