بادام میں وٹامن بی -۲ بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے جو جسم میں توانائی کی شکل میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ ایتھلیٹس ،جم جانے والے یا ورزش کرنے والوں کے لئے یہ اینرجی بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ بادام میں کاربوہائیڈریٹ بہت کم ہوتا ہے۔ اس وجہ سے اس کا استعمال ذیابیطس کے مریض بھی کر سکتے ہیں۔ بادادم سے بنے کیک یا بسکٹ اگر ذیابیطس کے مریض لیں گے تو انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچ سکے گا۔ بادام میں مونو سیچوریٹیڈ فیٹ موجود ہوتاہے جسے ہیلدی فیٹ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ بیڈ کولیسٹرال یعنی ایل ڈی ایل کی سطح کم کرتا ہے۔ بادام کا استعمال کرنے والوں کو ہارٹ اٹیک اور دیگر قلبی بیماریوں کا خطرہ کافی کم ہو جاتا ہے۔ بادام میں کیلشیم، میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہونے کی وجہ سے اس کے استعمال سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے اور آسٹیوپوروسس جیسی
ہڈی مرض سے بچاؤ ہوتا ہے۔