نئی دہلی ۔ (بھاشا) سوشل نٹ ورکنگ سائٹ ورلڈ فلوٹ نے آج فیس بک سے بہتر مارکیٹنگ تکنیک ’مارکیٹکس ‘ پیش کرنے کا اعلان کیا۔ ورلڈ فلوٹ کے بانی پشکر ماٹھا نے بتایا کہ ہم نے مختلف قسم کی ویب سائٹ کی حوصلہ افزائی کیلئے نیا تکنیکی انجن تیار کیا ہے۔ اس کے ذریعے ویب سائٹس کو دنیا کے سو اعلیٰ سوشل میڈیا کے ذریعے چینل ، سیلی بریٹی ، میڈیا ہائوس وغیرہ میں حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوںنے بتایا کہ اس نئی تکنیک سے اب ویب سائٹس کیلئے اپنا اشتہار اور حوصلہ افزائی کرنا اور گوگل اور فیس بک کے مقابلے نوفیصد تک سستا رہے گا۔ پشکر نے بتایا کہ یہ اب تک کی سب سے سستی مارکیٹنگ اور پرموشن تکنیک ہوگی۔ کمپنی آئندہ ہفتے اس تکنیک کا باقاعدہ استعمال شروع کردے گی۔ واضح رہے کہ ورلڈ فلوٹ کا قیام جون ۲۰۱۲ء میں ہوا تھا۔ اس کے کل استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً پانچ کروڑ ہے۔