ویلنگٹن۔سری لنکا کے تیز گیند باز لیستھ ملنگا نے کہا کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہفتہ کو ہونے والے ورلڈ کپ کے پہلے میچ تک فٹ ہو جائیں گے۔ٹخنوں کی چوٹ کی وجہ سے ملنگا نیوزی لینڈ کے خلاف سات ون ڈے میچوں کی سیریز میں نہیں کھیل پائے تھے۔ انہوں نے اتوار کو صحافیوں سے کہا کہ وہ واپسی کے لئے تیار ہیں۔سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا کہ ملنگا نے پوری فٹنس حاصل کرلی ہے۔ وہ میچوں کیلئے فی صد فٹ ہے
۔ملنگا نے کہا،میں درد سہنے کی عادت ڈال رہا ہوں کیونکہ میں واقعی عالمی کپ میں کھیلنا چاہتا ہوں۔ اگر درد بھی ہوا تو وہ معنی نہیں رکھتا۔ میں کھیلنا چاہتا ہوں۔ مجھیتیزی کو لے کر اس بات کا یقین نہیں ہوں لیکن میری تال اور رن اپ اچھا ہے۔