کولمبو۔ سری لنکا کے سابق اسپنر مرلی دھرن کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں اسپن ہتھیار مہلک ثابت نہیں ہونگے۔رواں ورلڈ کپ میں اسپنرز کو سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 1992ورلڈ کپ کے مقابلے اسپنرز کو بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہوگی۔ 1992 ورلڈ کپ میں پاکستان کے مشتاق احمد واحد اسپنر تھے جس نے مجموعی طور پر 16وکٹیں کرنے میںکامیاب ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ 1992ورلڈ کپ بھی نیوزی لینڈ اور آ سٹریلیا کی سرزمین میں ہوا تھا اور میں کئی بار ان کی وکٹیں پر کھیلنے کا تجربہ بھی ہے لیکن رواں میگا ایونٹ میں اسپنرز کا ہتھیا ر کارگر ثابت نہیں ہوگا۔ آ ئی سی سی نے اسپنرز کیخلاف کریک ڈائون شروع کرکینا انصافی کی ہے۔ثقلین مشتاق نے اسپنرز کا ہتھیار’’ دوسرا‘‘کو متعارف کروایا۔ میں نے اور مشتاق
احمد نے 15ڈگری درجے میں رہ کرہی بولنگ کی ہے۔اس لئے میرے خیال میں 15ڈگری درجے میں بھی’’ دوسرا‘‘بولنگ کروائی کی جاسکتی ہے۔