بورے والا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں مکمل تیاری کے ساتھ حصہ لیں گے ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت سے قبل تمام چھوٹے موٹے مسائل پر قابو پا لے گی اس سلسلہ میں کرکٹ بورڈ اور ٹیم مینجمنٹ معین خاں، وقار یونس اور کپتان مصباح الحق نے منصوبہ بندی کر لی ہے آسٹریلیا میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ پر ساری دنیا کی نظریں لگی ہوئی ہیں ورلڈ کپ یں وہی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگی جو کھیل تمام شعبوں فیلڈنگ بائولنگ اور بیٹنگ میں مضبوط ہونے کے ساتھ ساتھ سپرفٹ ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی وکٹوں پر وہی کھلاڑی کامیاب ہو گا جو دلیری سے کھیلے گا ان وکٹوں پر بڑے دل والا کھلاڑی ہی اچھی کارکردگی دکھائے گا کیونکہ وہاں کے گرائونڈ کی بائونڈر بڑی ہے انہوں نے کہا کہ عمر اکمل بڑا اچھا کھلاڑی ہے جس کی میں نے بطور کپتان بڑی رہنمائی کی انہوں نے احمد شہزاد کے کھیل کی تعریف کر تے ہوئے کہا کہ وہ ایک نڈر اور دلیر کھلاڑی ہے اور بڑی دلیری سے بیٹنگ کرتا ہے ایسے کھلاڑی آسٹریلیا کی وکٹوں پر کامیاب ہوتے ہیں
اور وہاں کا کرائوڈ بھی ایسے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے شاہد آفریدی نے حارث سہیل اور صہیب مقصود کے بارے میں کہا ہے کہ یہ دونوں نوجوان کھلاڑی بھی بڑے ٹیلنٹنڈ ہیں حارث سہیل کی بائولنگ کے شعبہ میں بھی مشی بھائی نے بہت رہنمائی کی ہے وہ دورہ آسٹریلیا میں اس سے استفادہ حاصل کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا میرا کوئی اختلاف نہیں ہے میری باتوں کو غلط رپورٹ کیا گیا تھا میڈیا کو بھی چاہیے کہ وہ سنسنی خیزی نہ پھیلائے مجھ سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ اگر کسی وجہ سے مصباح الحق کے انفٹ ہونے کے بعد کپتانی کی ذمہ داری دی جائے تو وہ ذمہ داری آپ قبول کریں گے اس کو بات کا بتنگڑ بنا کر پیش کیا گیا لیکن میں اس بحث میں نہیں جانا چاہتا انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کا باپ بیٹے کا رشتہ ہوتا ہے ۔
اگر کرکٹ بورڈ کو کسی کھلاڑی سے کوئی شکایت ہو تو میڈیا کو دینے سے پہلے بحیثیت باپ اس سے پوچھ سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد کرکٹ بورڈ کے کسی عہد یدار نے ان سے رابطہ نہیں کیا شاہد آفریدی نے کہا کہ میں ابھی فٹ ہوں اور مزید کرکٹ چاہتا ہوں انہوں نے کہا کہ انکو معمولی سا مسئلہ پیدا ہو اہے جو کہ زیادہ بیٹ اٹھانے سے کہنی میں درد رہتا ہے لیکن جلد ہی ٹھیک ہو جائوں گا انہوں نے کہا کہ وہ سیاست میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔