کراچی۔ مصباح الحق کے دوسرے گریڈ کی ہیمسٹرنگ چوٹ سے پریشان ہونے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے آج واضح کیا کہ وہ 2015 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔ شہریار نے کل کہااپنے کیریئر میں پہلی بار مصباح کو چوٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ اس سے نمٹنے کے لئے سخت محنت کر رہا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ورلڈ کپ تک ٹھیک ہو جائے گا۔
متحدہ عرب امارات میں حال میں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران مصباح کے پٹھوں میں چوٹ آ گئی تھی اور اس طرح کا خدشہ ہے کہ اس چوٹ پر قابو پانے میں چھ ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ گریڈ دو کی چوٹ کا مطلب ہے کہ یہ دوبارہ کبھی بھی ابھر سکتی ہے۔ شہریار نے حالانکہ کہا کہ مصباح کو ہی عالمی کپ کیلئے کپتان منتخب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہافکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں نے مصباح سے بات کی ہے اور اسے یقین ہے کہ اس کی چوٹ وقت پر ٹھیک ہو جائے گی اور وہ ورلڈ کپ کیلئے تیار ہو جائے گا۔
شہریار نے کہا کہ قومی سلیکٹر سات جنوری کو عالمی کپ ٹیم کا اعلان کریں گے اور اس سلسلے میں وہ مصباح اور کوچ وقار یونس سے بھی رابطہ کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے مصباح نے دعا کیلئے منعقد تقریب کے دوران اس وقت اپنی حمایت کرنے کے لئے شہریار کی تعریف کی تھی جب وہ دباؤ میں تھے اور خراب فارم سے جوجھ رہے تھے۔مصباح نے کہاوہ پی سی بی چیئرمین تھے جنہوں نے میرے جذبے کو اٹھایا اور اس وقت میرے اوپر اعتماد کیا جب میں اپنی فارم کو لے کر پریشان تھا اور رنز نہیں بنا رہا تھا۔