تہران ۔ایران کی ٹیم جیت کا عزم اور امن کا پیغام لئے فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے برازیل روانہ ہو گئی۔ شائقین نے قومی کھلاڑیوں کو شاندار طریقے سے الوداع کیا۔ ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون سے ہو گا جس میںا سپین کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ گزشتہ روز ایرانی ٹیم میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے برازیل روانہ ہوئی تو شائقین نے بڑے جوش و جذبے کے ساتھ ٹیم کو الوداع کیا، شائقین کا جوش دیدنی تھا، ایران نے دوستی کا پیغام دینے کیلئے ریشم سے ایسی
قالین تیار کر رکھی تھی جس میں ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں کے جھنڈے بنے ہوئے تھے، ایران کی ٹیم کو گروپ ایف میں نائیجیریا، ارجنٹائن اور بوسنیا کے ساتھ رکھا گیا ہے اور وہ 16 جون کو نائیجیریا کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔ ایرانی ٹیم 21 جون کو ارجنٹائن جبکہ 25 جون کو بوسنیا کے مدمقابل ہو گی۔